حکومت نے تحفظ بنیاد اسلام بل کو متنازعہ بنانے کے لیے خوفناک کھیل کھیلا، حیرت انگیز دعویٰ

15  اگست‬‮  2020

لاہور(این این آئی)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی مشاورتی اجلاس میں قائدین نے متفقہ مؤقف کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل پنجاب اسمبلی نے منظور کیا، حکومت نے اسے متنازعہ بنانے کے لیے خوفناک کھیل کھیلا ہے۔ اہل تشیع اور اہل سنت کے بعض عناصر کی طرف سے مناسب اظہار خیال نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے مسالک اور فرقہ وارانہ اختلاف کا رنگ مل گیاہے۔ شعائر اسلام مقدسات،

مقدس ہستیاں تمام مسالک کامشترکہ اثاثہ ہیں،ان کی حفاظت سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسلامیان پاکستان ان سازشوں کو جانیں کہ ملت اسلامیہ اور پاکستان کے عوام کو حقیقی مسائل سے دور رکھنے کے لیے فروعی اختلافات کاشکار کیاجارہاہے۔ حکومت فوری طور پر تمام مسالک کا نمائندہ اجلاس بلائے اور بل کی شقوں پر تحفظات کو دور کیاجائے۔ اسے سب کے لیے قابل قبول بنایاجائے۔ ملی یکجہتی کونسل اہل سنت اور اہل تشیع کے جید علماء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے تاکہ تمام مسالک میں ہم آہنگی اور وحدت اسلامیہ قائم رہے۔ ماہ محرم الحرام کااحترام اور امن برقرار رکھنا اہل ایمان کا شرعی اور ملی فریقہ ہے۔ شہدائے کربلا، خانوادہئ رسول ؐ کی مظلوم شہادت پر پوری اُمت کی محبت اور احترام کامرکز ہے،وقتی اختلافات ماہ محرم الحرام کے تقدس اور امن کے راستہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیاجائے گا۔ ملی یکجہتی کونسل پوری قوم سے اپیل کرتی ہے کہ ماہ محرم کے تقدس اور امن کو یقینی بنائیں کسی بھی اسلام اور پاکستان دشمن کو شیطانی کھیل کھیلنے اور امن کو آگ کے حوالے نہ کرنے دیاجائے۔اجلاسمقبوضہ ریاست جموں وکشمیرمیں ُ 5اگست 2019ء سے بھارت کے وزیراعظم فاشسٹ نریندر مودی کے جاری ظلم وجبر،انسانی قتل عام اور بدترین لاک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتاہے اور بہادرکشمیری قائدین، بزرگوں، خواتین،نوجوانوں کی جرأت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ تاریخ کی یہ واضح دوٹوک حقیقت ہے

کہ جموں وکشمیر کے عوام نے بھارتی اقدامات کو مسترد کردیا ہے۔ کشمیر ی آزادی اور حق خودارادیت پر کمپرومائز کرنے کو تیارنہیں،عالمی برادری دو کروڑ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر مجرمانہ غفلت ترک کرے۔ ملی یکجہتی کونسل کاواضح مؤقف ہے کہ حق خودارادیت جموں وکشمیر کے عوام کااقوام متحدہ کی قرار دادوں کی بنیاد پر بنیادی حق ہے۔ عالمی برادری، عالم اسلام کی قیادت کشمیریوں کے دکھ درد کا احساس کرے۔ حکومت

پاکستان زبانی جمع خرچ کی بجائے مسئلہ کشمیر پر مسلمہ قومی کشمیر پالیسی بنائے اور عالمی سطح پر پیداہونے والے مدوجزر میں کسی دباؤ کاشکار ہونے کی بجائے مسئلہ کشمیر کو ہر پہلو سے ترجیح دی جائے۔ حکومت کی کسی بھی کمزوری سے مسئلہ کشمیرکو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ مشاورتی اجلاس حکومت کی جانب سے حریت کشمیر کے قائدسید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کے اقدام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے صدی

کی ڈیل کی روشنی میں صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے انتہائی مکاری سے متحدہ عرب امارات پر دباؤ ڈال کر اسے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر مجبور کردیا ہے،مشاورتی اجلاس اس کی شدید مذمت کرتاہے۔ عالم اسلام کاکوئی ملک فلسطینیوں کے سینہ میں خنجر گھونپنے کے لیے صہیونیت کاآلہ کار نہ بنے، امریکی دباؤ پر یہ معاہدہ ہمارے حکمرانوں کے لیے بھی ایک سبق ہے جو کشمیرپر ٹرمپ کی ثالثی پر دھوکہ کھانے پر راضی ہوگئے تھے

جس کے بعد 5اگست 2019ء کو بھارتی مودی فاشسٹ نے امریکی ایماء پر کشمیر پر شب خون مارا۔ 1948ء کے بعد اسرائیل کی ناجائز ریاست کو تسلیم کرنے کاراستہ طاقت سے ہموار کیاجارہاہے، قبلہ اول کی بازیابی فلسطینیوں کی آزاد ریاست ملت اسلامیہ کامشترکہ مؤقف ہے۔ ملی یکجہتی کونسل 16اگست کو یوم فلسطین منانے کااعلان کرتی ہے، اور مطالبہ کیاجاتا ہے کہ او آئی سی کاہنگامی سربراہی اجلاس بلایاجائے اور عرب امارات کو امریکی دباؤ

سے نکال کر پورے یو اے ای کو فیصلہ واپس لینے پر مجبور کردیاجائے۔ یہ مسلم دنیا کی قیادت کی شرعی ذمہ داری ہے، مسلم دنیا شیعہ سنی، عرب وعجم کی تقسیم میں نہ جائے اور نہ خاتم الانبیاء رسول اللہ ؐکے خطبہ حجۃ الوداع سے انحراف کرے۔ مشاورتی اجلاس ملک بھر میں قادیانیوں کی سرگرمیوں کی مذمت کرتاہے، حکومت نے خود قادیانیت نوازی سے حالات کو بڑی خرابی سے دوچار کردیا ہے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور قادیانی سرگرمیوں کوآئینی اور قانونی بنیاد پر روک دے وگرنہ ملک میں رونماہونے والے واقعات کی ذمہ دار صرف اور صرف حکومت ہی ہوگی۔ ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مشاورت نے اعلان کیاہے کہ قومی مسائل اور بحرانوں کے حل کے لیے قومی قائدین کی قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کی جائے گی،جس میں تمام دینی، سیاسی،قومی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…