اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن سفارتخانے کیجانب سے پاکستانیوں کو منفرد انداز میں جشن آزادی کی مبارکباد۔ جشن آزادی کے موقعے پر جرمن سفیر نے ٹویٹ پیغام میں کہاہے کہ میں قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی سےمتعلق کتاب پڑ رہا ہوں ، ان کی زندگی سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔ سفارتخانے کے عملے نے دل دل پاکستان گا کر جشن آزادی کی مبارکباد دی ۔ ایک ویڈیو کو انہوں نے شیئرجس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ
جرمن شہریوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم پکڑا ہوا اور ساتھ ساتھ دل دل پاکستان گا کر پاکستانیوں کے آزادی مبارک دی ۔ جرمن سفیر نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ جناح کی زندگی پر ایک خوبصورت کتاب ’’مسٹر اینڈ مسز جناح‘‘ پڑھی، جو کہ ان کی ذاتی اور سیاسی جدوجہد پر روشنی ڈالتی ہے۔ جناح کی ثابت قدمی اور قوت ارادیت سے ہمیشہ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے! آپ اس ہفتے کیا پڑھ رہے ہیں؟ کوئی کتاب جو آپ تجویز کرنا چاہیں؟۔