کراچی (این این آئی) چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کہتے ہیں میرے پاس اختیارات نہیں، اگر اختیارات نہیں تو گھر جا، کیوں میئر بنے بیٹھے ہو۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈ گرنے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے
استفسار کیا کہ کہاں ہے مئیر کراچی، جس پر میئر کراچی نشست سے کھڑے ہوئے تو چیف جسٹس نے انہیں کہا کہ جا بھائی اب جان چھوڑو، اس شہر کی، لوگوں نے ووٹ دیا تھا کہ کراچی کے لئے کچھ کرے گا، میئر کراچی بھی شہر سے دشمنی نکال رہے ہیں۔