اسلام آباد(نیوزڈیسک )انٹرنیٹ پر حیا سوز فلمیں دیکھنا باعث گناہ اور صحت کیلئے مضر تو ہے ہی لیکن اب اس قسم کے مواد کے شوقین لوگوں کی سرعام تذلیل اور شرمندگی کا خطرہ بھی پیداہوگیا ہے۔ٹیکنالوجی ماہر بریٹ تھامس کا کہنا ہے کہ تمام فحش ویب سائٹس اپنے صارفین کی معلومات جمع کرتی ہیں اور چاہے آپ جتنی بھی خفیہ آپشنز استعمال کرلیں ان ویب سائٹوں تک آپ کا ڈیٹا پہنچ جاتا ہے۔ صارفین کا ڈیٹا چرانے والے ہیکر ان ویب سائٹوں سے چرایا گیا ڈیٹا اور سوشل میڈیا پر دستیاب ان کی شناخت اور تصاویر کو ملاکر ایسا ڈیٹا بیس عام کرسکتے ہیں کہ جس میں فحش ویب سائٹوں کو وزٹ کرنے والے ہر صارف کی شرمناک ہسٹری ساری دنیا کے سامنے آسکتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ہیکر سینکڑوں اہم شخصیات کا ذاتی ڈیٹا اور خصوصا تصاویر چراکر انٹرنیٹ پر شائع کرچکے ہیں اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب ہیکر عام لوگوں اور خصوصا انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنے والوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔