منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

صرف 2 دن میں گھرتعمیرکرنے والا روبوٹ تیار

datetime 30  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(نیوزڈیسک)گھر تعمیر کرانا مشکل ترین کاموں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن اب اس مشکل کو آسٹریلیا کے ایک سائنسدان نے حل کردیا ہے جس نے ایسا روبوٹ تیارکرلیا ہے جو بغیر تھکے ہی صرف 2 دن میں جھٹ پٹ مکان تعمیرکرسکتا ہے۔انسان ہزاروں برس سے روایتی اندازمیں اینٹیں لگاتا آرہا ہے جو بہت سست اوروقت طلب طریقہ ہوتا ہے آسٹریلوی ماہر کیا جانب سے تیارکیا جانے والا یہ روبوٹ صرف ایک گھنٹے میں ایک ہزار اینٹیں جماسکتا ہے جس کے لیے پہلے وہ تھری ڈی انداز میں اطراف کا جائزہ لیتا ہے اور پھر اپنا کام شروع کرتا ہے اس طرح یہ روبوٹ ایک سال میں 150 مکانات تعمیر کرسکتا ہے۔اس جدید روبوٹ سے 28 میٹر طویل ایک بازو جڑا ہے جو اینٹیں اٹھانے، اور انہیں ترتیب میں رکھنے کا کام کرتا ہےاگر آپ کمپیوٹر ایڈڈ ڈیزائن ( کیڈ) کے ذریعے روبوٹ کو مکان کا تھری ڈی جائزہ دکھائیں تو وہ حساب لگا کر یہ بھی بتاسکتا ہے کہ مکان کی تعمیر میں کتنی اینٹیں درکار ہوں گی جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اینٹوں پر سیمنٹ لگانے کا کام بھی روبوٹ ازخود انداز میں کرتا ہے۔ روبوٹ کی تیاری میں 10 سال لگے جب کہ اس پر 70 لاکھ ڈالر(پاکستانی 70 کروڑ روپے ) کی لاگت آئی ہے۔روبوٹ کے مجدمارک پیواک کا کہنا ہے کہ اس مکمل خودکار روبوٹ کے ذریعے تعمیرات کے عمل کو تیز تر کیا جائے کیونکہ مکان بنانے کے عمل میں اینٹیں رکھنا ہی سب سے مشقت اور وقت طلب کام ہوتا ہے اور اب جدید ٹیکنالوجی سے اس میں تیزی آنی چاہئے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…