لاہور(نیوز ڈیسک) فلم اسٹارمیرا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے اب ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے علاوہ ایسے موضوعات پر فلمیں بنانا ہونگی، جوشائقین فلم کوسینما گھروں تک آنے پر مجبور کردیں۔فلم کی کہانی، رقص، لوکیشنز اورکاسٹ سمیت دیگر اشیاءکے انتخاب پرخاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار میرا نے جرمنی سے فون پرصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ میں جرمنی نجی دورے پرہوں لیکن اس دوران میری کوشش رہے گی کہ یہاں کی فلم انڈسٹری کی اہم شخصیات سے ملاقات بھی کروں۔ اب ہمیں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کربھی فلمیں بنانے پرزوردینا ہوگا۔ اگرہمارے پاس اچھی کہانی ہواورجرمن فلم میکرز ہمارے ساتھ مل کرایک جدید طرز کی فلم بنائیں تواس کا بہت فائدہ پہنچے گابلکہ دونوں ممالک کے لوگ بھی ایک دوسرے کے قریب آسکیں گے۔