ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’ حقيقی خطرہ ايران سے نہيں ترکی سے ہے‘‘ جرمنی کیلئے نامزد امریکی سفیر نے ٹرمپ کو خبر دار کردیا

datetime 29  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے ڈگلس مک گريگر کو جرمنی کے ليے نيا سفير نامزد کردیا۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے ايک پريس ريليز ميں ڈگلس مک گريگر کی جرمنی کے ليے نئے سفير کے طور پر نامزدگی کی تصديق کی گئی۔

وائٹ ہاؤس کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے معاملات پر اکثر ريڈيو اور ٹيلی وژن پر اپنے تجزيے ديتے رہتے ہيں اور فوجی امور پر ان کی تحريريں نہ صرف امريکی بری فوج کی تشکيل نو بلکہ نيٹو اور اسرائيلی افواج و عسکری معاملات ميں جدت کا باعث بنيں۔ڈگلس مکگريگر عراق ميں امريکی جنگ کے سخت ناقد رہے ہيں۔ علاوہ ازيں وہ مشرق وسطی ميں مداخلت پر بھی تنقيد کرتے آئے ہيں۔ فوکس نيوز پر ايک پروگرام ميں مک گريگر اکثر شام سے امريکی افواج کے انخلاء کے فيصلے کا دفاع کرتے آئے ہيں۔ وہ يہ بھی کہتے آئے ہيں کہ امريکا کا شام اور عراق ميں مداخلت کا کوئی جواز نہيں بنتا اور يہ کہ حقيقی خطرہ ايران سے نہيں ترکی سے ہے۔ جرمنی کے ليے نامزد امريکی سفير نے ڈاکٹريٹ کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ مشرقی جرمنی کے سابقہ سوويت يونين کے ساتھ رابطوں پر تعليم حاصل کر چکے ہيں۔ڈگلس مک گريگر سن 1976 سے سن 2004 تک امريکی فوج ميں خدمات سر انجام دے چکے ہيں۔ مک گريگر کی ابھی سينٹ سے منظوری باقی ہے، جہاں ٹرمپ کی ری پبلکن جماعت اکثريت کی حامل ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…