جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، تھری جی اور فورجی صارفین کی تعداد بھی بڑھ گئی

datetime 24  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 16کروڑ 72لاکھ 70ہزار سے زائد ہے جبکہ براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 8کروڑ 11لاکھ 40ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق مئی 2020کے دوران موبائل صارفین کی تعداد 16کروڑ 63لاکھ 60ہزار تھی

جو جون 2020میں بڑھ کر 16کروڑ 72لاکھ 70ہزارسے زائد ہوگئی۔ تاہم تھری جی اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد مئی 2020میں 8کروڑ 11لاکھ 40ہزار تھی جس میں جون 2020میں 12لاکھ 60ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ٹی اے کے اعدادو شمار کے مطابق صارفین کی اکثریت 3Gسے 4G LTEپر منتقل ہورہی ہے جس میں جاز 2کروڑ98لاکھ صارفین کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جون 2020میں 5لاکھ 73ہزار 641نئے صارفین کا اضافہ ہوا، جبکہ زونگ 2کروڑ40لاکھ 4ہزار صارفین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے کے نیٹ ورک میں گزشتہ ماہ 2لاکھ 49ہزار 227نئے صارفین شامل ہوئے۔ٹیلی نار پاکستان اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس کے صارفین کی تعداد 1کروڑ78لاکھ 60ہزار ہے جبکہ گزشتہ ماہ 41ہزار983نئے صارفین کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے جاری کیے گئے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 16کروڑ 72لاکھ 70ہزار سے زائد ہے جبکہ براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 8کروڑ 11لاکھ 40ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق مئی 2020کے دوران موبائل صارفین کی تعداد 16کروڑ 63لاکھ 60ہزار تھی جو جون 2020میں بڑھ کر 16کروڑ 72لاکھ 70ہزارسے زائد ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…