اسلام آباد(آن لائن) حکومت کا بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری بار وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ، آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ جمعرات کے روز خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ آج جمعہ کے روز ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بن رہا ہوں
حلف برداری کی تقریب دن 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حلف لیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بیرسٹر فروغ نسیم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع جبکہ ایک بار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی جانب سے بطور وکیل پیش ہونے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور آرمی چیف کی مدت ملازمت کا معاملہ سپریم کورٹ میں منطقی نتیجے پر پہنچنے کے بعد وہ اپنے عہدے پر واپس آگئے تھے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے کے بعد بھی انہوں نے اپنے عہدے کا حلف تو اٹھالیا تھا لیکن کچھ عرصے بعد کیس سپریم کورٹ میں دوبارہ سماعت کے لئے مقرر ہونے پر انہیں ایک بار پھر وفاقی وزارت قانون چھوڑنا پڑی اور چند روز قبل سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کا لعدم قرار دینے اور اثاثہ جات کا معاملہ مزید کاروائی کے لئے ایف بی آر کو بھیجے جانے کے بعد کیس ختم ہو گیا تھا جس کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم آج تیسری بار وفاقی وزیرقانون کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ حکومت کا بیرسٹر فروغ نسیم کو تیسری بار وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ، آج ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومت کی نمائندگی کرنے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ جمعرات کے روز خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ آج جمعہ کے روز ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بن رہا ہوں