جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں عیدالاضحی پر سرکاری ملازمین کیلئے 17چھٹیوں  کا اعلان،نجی ملازمین کو کتنی چھٹیاں ملیں گی؟ اعلامیہ جاری

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی )سعودی عرب نے سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت کے ایک بیان میں کہاگیاکہ نجی شعبے کے ملازمین عید پر29 جولائی سے دو اگست تک چار روز چھٹی کریں گے اور تین اگست کو کام پر واپس آئیں گے۔

سرکاری ملازمین عید قربان کے موقع پر دو ہفتے تک چھٹیاں کریں گے۔وہ 23 جولائی سے 8 اگست تک چھٹی پر ہوں گے اور 9 اگست کو دفاتر میں حاضری دیں گے۔سعودی عرب کے لیبر قوانین کے مطابق اگر عید کی چھٹیاں کسی ملازم کی معمول کی ہفتہ وار تعطیل میں آئیں تو اس ملازم یا ملازمہ کا ان چھٹیوں سے پہلے یا بعد میں ازالہ کیا جائے گا اور انھیں چھٹی دی جائے گی۔دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحی 10 ذی الحجہ کو مناتے ہیں۔اس سے ایک روز پہلے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کرتے ہیں اور رات کو مزدلفہ میں قیام کرتے ہیں۔مسلمان اپنی عیدین ،رمضان اور حج ایسے فرائض کے ایام کا تعین نئے قمری ہلال کی ریت سے کرتے ہیں۔قمری سال 254 یا 255 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔عید الاضحی کے تین ایام میں صاحب استطاعت مسلمان اللہ کے نام پر حلال جانور ذبح کرتے ہیں۔ یہ قربانی حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی عظیم سنت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…