نیویارک(نیوزڈیسک) کافی کپ پردل اوردیگر اشکال تو آپ دیکھتے ہی رہتے ہوں گے لیکن اب ایسی کافی مشین بنالی گئی ہے جو آپ کی تصویر کافی کی سطح پر صرف دس سیکنڈ میں بناسکتی ہے۔تھری ڈی پرنٹنگ اورانک جیٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والی اس مشین کی قیمت قریبا 1000 امریکی ڈالر(پاکستانی ایک لاکھ روپے) ہے جس کا نام رپل میکررکھا گیا ہے جوتصاویر کے ساتھ ساتھ پیچیدہ ڈیزائن بھی بناسکتی ہے۔ اس میں آپ اپنے پیاروں کے نام سالگرہ اور اثرپذیر ہونے والے پیغامات بھی لکھ سکتے ہیں۔ایپ پرموجود لائبریری سے آپ تصاویر کا انتخاب کرسکتے ہیں یا اپنی تصاویر بھی شامل کرسکتے ہیں جو کافی فوم کے ذریعے کافی کی سطح پرنقش ہوجاتی ہے۔یہ مشین وائی فائی سے چلتی ہے جو کافی کے رنگ ہی استعمال کرتی ہے اوراس میں کسی قسم کے مصنوعی رنگ شامل نہیں ہیں.7 انچ اونچے اور ساڑھے 4 انچ چوڑے کپ تک کے لیے خود ایڈجسٹ ہوجاتی ہے۔ جرمنی کی مشہور فضائی کمپنی لفتھانسا اسے اپنی پروازوں کے لیے استعمال کرے گی اورفرسٹ اوربزنس کلاس مسافروں کے لیے پیغام اور تصاویر والی کافی پیش کرے گی۔