منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

نیب کے ہاتھ کچھ نہ آیا شہباز شریف کیخلاف 20 سال سے زیر التوا ء انکوائری بند

datetime 15  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کیخلاف 20 سال سے زیر التوا ء انکوائری بند کردی ،شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی انکوائری ناکافی شواہد کی بناء پر بند کی گئی ۔ ذرائع نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے سے کہا ہے کہ انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں، ،شہباز شریف کے ملوث ہونے کے تاحال ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں، سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق

انکوائری 20 سال سے التوا ء کا شکار تھی۔ نیب لاہور نے سابق وزیراعلی شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف جون 2000ء میں انکوائری کا آغاز کیا تھا،ایل ڈی اے نے 1978ء میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی،اس کے عوض دس مرلہ کے پلاٹ فراہم کرنا تھے لیکن مبینہ طور پر من پسند افراد کو خلاف قانون ایک کنال کے پلاٹ دئیے گئے،نیب نے تفتیش شروع کیں تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دے دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…