فلوریڈا(نیوزڈیسک) فلوریڈا کے خلائی مرکز سے بھیجا جانے والا یہ کارگو خلائی جہاز امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا اور نجی خلائی ادارے سپیس ایکس کا مشترکہ منصوبہ تھا۔ 208 فٹ لمبا جہاز فالکن نائن جیسے ہی ہزاروں فٹ کی بلندی پر پہنچا اس کے پچھلے حصے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ ٹھیک دوم نٹ بعد جہاز زوردار دھماکے سے پھٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔ جہاز میں بین الااقوامی خلائی سٹیشن پر موجود خلا نوردوں کیلئے چار ماہ کی خوراک اور دیگر سامان بھیجا جا رہا تھا۔ جہاز میں 100 بلین ڈالرز لاگت کی ایک لیبارٹری بھی موجود تھی۔ جہاز کی روانگی سے پہلے ہی اس میں خرابی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اس سال اپریل میں روسی خلائی ادارے کا ایک جہاز بھی تباہی کا شکار ہو چکا ہے۔