سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)ٹچ سکرین کا زمانہ ہوا پرانا، اہم پراجیکٹ آخری مراحل میںداخل ہوگیا اب وہ دن دور نہیں جب فونز اور اسمارٹ گھڑیوں کو چھوئے بغیر بہت آسانی سے ہوا میں اشاروں کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکے گا کیوں کہ گوگل نے ایک ایسے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے جس کے تحت ٹچ اسکرین اور بٹنوں کی ضرورت نہیں رہے گی اور اس کے ذریعے اسکرین کو ہاتھ لگائے بغیر ہی اسمارٹ فون کو چلانا ممکن ہوگا اور ماہرین اسے ٹچ فون کا مستقبل قرار دے رہے ہیں۔
سولی نامی اس پروجیکٹ میں تیار کئے جانے والے ان اسمارٹ فونز میں ایک خاص ریڈار شامل کیا جائے گا جس کے ذریعے ہاتھوں اور انگلیوں کی حرکات سے اسمارٹ فون کے تمام فیچرز پر کام کرنا ممکن ہوگا۔ یہ ٹیکنالوجی اسمارٹ واچ اور دیگر آلات چلانے میں مددگار ہوگی جن کے ٹچ ڈسپلے بہت چھوٹے ہوتے ہیں۔ اس پروجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اسمارٹ فون کے ٹچ فیچرز کا مستقبل ثابت ہوتے ہوئے اس کی جگہ استعمال ہوگی جسے گوگل کی ایڈوانس لیبارٹریز میں تیار کیا جارہا ہے۔گوگل میں کام کرنے والے ایک ماہر نے بتایا کہ کمپنی نے اس کے لیے مائیکروچپ پرمبنی 60 گیگا ہرٹز کا ایک ریڈار بنایا ہے جو خاص لہروں کو خارج کرکے ہاتھوں اور انگلیوں کی معمولی حرکات کو بھی نوٹ کرتا ہے اور اسے الیکٹرونک نظام تک پہنچاتا ہے تاکہ چھوٹے اسمارٹ آلات کو کنٹرول کیا جاسکے۔ اس سسٹم میں جس ریڈار نظام کو سمویا گیا ہے وہ عام حالات میں ایک جوتے کے ڈبے جتنا بڑا تھا جسے بہت چھوٹا کرکے اسمارٹ فون جتنی جگہ میں سمیٹا گیا ہے۔
ٹچ سکرین کا زمانہ ہوا پرانا
28
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں