جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں والی بال میچ میں خود کش حملہ، 45 افراد ہلاک 60 زیادہ زخمی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

خوست۔۔۔۔افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ایک والی بال میچ میں خود کش حملے میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور60 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ملک کے مشرق صوبے پکتیکا کے گورنر نے بی بی سی کے نمائندے رچرڈ گیلپن کو بتایا کہ یہ خود کش حملے والی بال میچ دیکھنے کے لیے جمع ہجوم کے درمیان کیا گیا۔
حملے کے فوری بعد گورنر کے ترجمان نے ہلاک ہونے والی کی تعداد 40 اور زخمیوں کی تعداد 50 بتائی تھی۔ تھوڑی دیر بعد ترجمان نے کہا کہ 45 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بعض زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہپستالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے پکتیکا صوبے کے گورنر کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ حملہ یحییٰ خیلی ضلع میں بین الاضلاعی ٹورنامنٹ کے دوران ہوا جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔اے پی نیبھی حملے میں 45 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی نے زخمیوں کی تعداد 70 بتائی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق خود کش آور حملہ ٹہلتا ہوا شائقین میں شامل ہو گیا اور اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…