پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

چین اور بھارت کے فوجی کمانڈروں کی سرحد میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں، مذاکرات کا آغاز ہو گیا

datetime 23  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین اور بھارت کے کمانڈروں نے سرحد میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مذاکرات شروع کردیے ہیں جبکہ بھارت میں چین کے خلاف عوام کے غصے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ دونوں اطراف کے کمانڈروں کی چین کے طرف سرحد میں مولدو کے علاقے میں ملاقات ہوئی، جو لداخ کی متنازع سرحد کے قریب واقع ہے۔دونوں ممالک کے فوج کے افسران کے

درمیان گزشتہ ہفتے پہلی ملاقات ہوئی تھی جو 15 جون کو ہونے والے تصادم کے بعد مذاکرات کا پہلا دور تھا۔سرحد پرتعینات فوجیوں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے تھے تاہم دونوں حکومتوں نے مزید کشیدگی سے گریز کیا تھا۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان 1967 میں خونی تصادم ہوا تھا جس کے بعد طے پانے والے قواعد کے تحت فائرنگ نہیں کی جاتی اسی لیے دونوں طرف سے ڈنڈوں، سریوں اور پتھروں سے ایک دوسرے پر حملے کیے گئے تھے۔بھارت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ تصادم میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہوئے اور کم ازکم 76 زخمی بھی ہوئے اور اس کو چین کی منصوبے کے تحت کاروائی سے تعبیر کیا تھا۔دوسری جانب چین نے بھارت کولداخ کی وادی گلوان میں فوجی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تصادم کے لیے اکسانے کا الزام عائد کیا تھا تاہم کسی جانی نقصان سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا۔بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ چین کے تقریباً 40 فوجیوں کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔سرحد پر فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کے عوام نے بھی غصے کا اظہار کیا تھا اور وزیراعظم نریندر مودی کی قوم پرست حکومت کو جواب دینے پر زور دیا تھا۔بھارت کی کاروباری تنظیموں نے چینی مصنوعات کی بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا تھا۔کنفڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے وفاقی اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ چینی مصنوعات کے بائیکاٹ اور چینی کمپنیوں کو دیے گئے ٹھیکوں کو منسوخ کرنے کی حمایت کریں۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…