اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے بیان کی وضاحت کی ہے کہ کہنا چاہتی تھی وباء کا اثر ،شدت مختلف ممالک میں مختلف ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان کی وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے اپلائے ہو سکتا ہے،اپنی قوت
مدافعت کو وہ پیدا کریں یہ فلو ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس بیان کی وجہ سے صارفین کی جانب سے ان کی معلومات پر حیرت کا اظہار اور بہت حد تک تنقیدی ردِعمل کو دیکھنے کے بعد انھوں نے ان کی وضاحت کی۔اپنی ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ کہ وہ کہنا چاہتی تھیں کہ وبا کا اثر، مختلف ممالک میں مختلف ہے،چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کے بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں۔