جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رام لکھن کے ریمیک کا مقصد تخلیقی کام کے بجائے پیسہ کمانا ہوگا، انیل کپور

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اسٹارانیل کپورکا کہنا ہے کہ ماضی کی کامیاب ترین فلم رام لکھن کے ری میک میں تخلیقی کام کم اور پیسے کمانے کا عنصر زیادہ ہوگا۔بھارتی فلم نگری میں ماضی کی کامیاب ترین فلموں کے ری میک کا رجحان عام ہوچلا ہے۔ ماضی کی ایسی ہی ایک فلم رام لکھن ہے جس میں جیکی شیروف، انیل کپور، مادھوری ڈکشت اور ڈمپل کپاڈیا نے مرکزی کردارنبھائے تھے۔ فلم کے ری میک کے حوالے سے انیل کپورکا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ رام لکھن کے ری میک کا مقصد کوئی تخلیقی کام کرنا نہیں بلکہ صرف پیسے کمانا ہوگا تاہم ری میک کے ہدایت کار اور پروڈیوسر اسے بہتر بھی بناسکتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھاکہ فلم میں کس اداکار کو کیا کردار دیا جائے یہ ہدایت کار پر منحصر ہوتا ہے لیکن آج کل فلم ساز اپنی فلموں میں نئے چہروں کو روشناس کرارہے ہیں تاکہ ان کی پہچان بن سکے۔انیل کپور کا کہنا تھا کہ ان کی گزشتہ فلم ”دل دھڑکنے دو“ کی کامیابی سے وہ بہت خوش ہیں، وہ اس قسم کی فلموں میں باپ کیا دادا کا کردار نبھانے کے لئے بھی تیار ہیں۔واضح رہے کہ ڈائریکٹرروہٹ شیٹھی اورکرن جوہر1989 میں ریلیز ہونے والی سبھاش گئی کی فلم رام لکھن کا سیکیول بنائیں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…