کراچی۔۔۔۔عا لمی نمبر 3 محمد سجاد اور سابق قومی چیمپئن حمزہ اکبر نے ا ئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔قومی چیمپئن محمد ا?صف ٹوبہ کامیابیوں کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے، انھیں تیسرے مقابلے میں شکست ہوگئی، موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور میں جاری ایونٹ کے گروپ ’سی‘ میں قومی چیمپئن اور گروپ 7 سیڈ حمزہ اکبر نے اپنے تیسرے میچ میں گروپ سیڈ 5 روسی کیوئسٹ ایوان کاکوسکی کودلچسپ مقابلے میں 4۔2 سے شکست دے دی، ابتدائی دونوں فریمز میں ناکا می کے بعد حمزہ نے اگلے چاروں فریمز میں اپنی برتری ثابت کی۔انھوں نے یہ مقابلہ 29۔74، 29۔65، 60۔12، 61۔12، 55۔47 اور 72۔0 سے جیتا، چوتھے میچ میں ان کا مقابلہ گروپ میں سیڈ 4 بھارتی کھلاڑی ارون مدن سے ہوگا،گروپ ’پی‘ میں ٹاپ سیڈ قومی کپتان محمد سجاد نے ایک فریم کی قربانی دے کر سری لنکن محمد منیب منصور کو4۔1 سے قابو کرکے مسلسل تیسری فتح پائی، انھوں نے گروپ کے سیڈ 5 کھلاڑی کو 72۔52، 71۔46، 78۔03، 73۔80اور92۔21 سے زیر کیا۔چوتھے میچ میں ان کا ٹکراؤ گروپ کے سیڈ4فلپائن کے فلپی تاورو سے ہوگا، دوسری جانب قومی چیمپئن اور گروپ ’ا?ر‘ کے سیڈ 5 محمد ا صف ٹوبہ کو گروپ ٹاپ سیڈ جنوبی افریقی کیوئسٹ فخری گیریڈن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ا?صف نے اپنے ابتدائی دونوں فریمز جیتے مگر حریف نے اگلے چاروں فریمز میں کامیابی پالی، فخری نے یہ مقابلہ 67۔46، 91۔23، 35۔104، 44۔64، 70۔63 اور 52۔41 سے اپنے نام کیا، ا صف ٹوبہ کا چوتھے میچ میں گروپ کے سیڈ 7 بھارتی کیوئسٹ بلاج ریڈی سے مقابلہ ہوگا۔
محمد سجاد اور قومی چیمپئن حمزہ اکبر کی ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا















































