اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے انسانی جسم میں ایک نئے عضو کا سراغ لگا لیا ہے۔ ورجینیا یونیورسٹی کے ماہرین کی رپورٹ کے مطابق جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو آپ کے جسم میں ایک بالکل نیا عضو ہوتا ہے جسے آپ نہ دیکھ سکتے ہیں اور نہ چھو سکتے ہیں لیکن یہ دماغی امراض کی تشخیص اور جسم کے مدافعتی نظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ عضو کئی رگوں پر مشتمل ہوتا ہے جو مرکزی نروس سسٹم کی رگوں سے جڑی ہوتی ہیں اور یہ دماغ سے خارج ہونے والے مادے کے اخراج میں مدد دیتی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ رگیںLymphatic endothelial خلیوں کی تمام خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔یہ دماغ کی رطوبت اور جسم کے مدافعتی نظام کے خلیات کو دماغ سے لے کر ریڑھ کی ہڈی میں داخل کرتی ہیںاور یہ گردن کے نیچے ابھاروں سے منسلک ہوتی ہیں جہاں سے مدافعتی خلیے داخل اور خارج ہوتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں