جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

نجی ملازمین کو 2 سال تک آدھی تنخواہ ، سعودی حکومت نے زبردست اعلان کردیا

datetime 3  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت آئندہ 2 سال تک تمام طرح کے نجی ملازمین کو کورونا ریلیف فنڈ کے تحت ان کی تنخواہ کا نصف حصہ ادا کرے گی۔یہ سبسڈی ملازمین کو وزارت کے ادارے فروغ افرادی قوت کے تحت فراہم کی جائے گی اور اس میں 4 ہزار ریال سے 15 ہزار ریال تک کے تمام ملازمین شامل ہوں گے۔

عرب ٹی وی کے مطابق وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے واضح کیا کہ مذکورہ ریلیف ملازمین کو کورونا ریلیف پروگرام کے تحت دیا جائے گا اور اس میں حکومت ملازمین کو ان کی نصف تنخواہ ادا کرے گا۔یعنی جن ملازمین کی تنخواہ 4 ہزار ریال ہوگی حکومت انہیں آئندہ 2 سال تک ماہانہ 2 ہزار ریال ادا کرے گی اور 15 ہزار ریال تک تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کو 7 ہزار ریال تک اضافی فراہم کیے جائیں گے۔وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کی جانب سے یہ قدم کورونا کی وجہ سے صحت کے معاملات پر اخراجات بڑھ جانے کے باعث اٹھایا گیا ہے۔مذکورہ ریلیف پروگرام کے تحت حکومت نے خواتین اور معزور ملازمین کو اضافی 10 فیصد رقم ادا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے مگر یہ اضافی رقم ریاض، جدہ، دمام اور الخبر شہر کے علاوہ دیگر شہروں میں ملازمتیں کرنے والی خواتین اور معزور افراد کو فراہم کی جائے گی۔علاوہ ازیں حکومت نے ایسے چھوٹے اور متوسط اداروں کے لیے بھی ریلیف کا اعلان کیا ہے، جنہوں نے کورونا کی وبا کے دوران بھی ملازمین کی ملازمت ختم نہیں کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…