اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی کیلئے 15سے 20دن مزید درکار ہوں گے جبکہ ملک میں انٹرنیٹ کی سپیڈ 19فیصد سے بڑھ کر 50فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔نجی ٹی وی چینل نے ٹیلی کام ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ مصر سے آنے والی عالمی سب میرین آئی می وی کی مرمت کر لی گئی ہے جس کے باعث انٹرنیٹ کی سپیڈ میں مزید بہتری آ گئی ہے جبکہ سی می وی فور کی مرمت جاری ہے جس کیلئے دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں تاہم اس دوران موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتاہے۔کیبل لائن میں خرابی آنے کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کی سپیڈ کم ہو کر 2فیصد پر آ گئی تھی۔