جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلے عورت پھر بھارتی یا مسلمان ہوں،شبانہ اعظمی

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک)شبانہ اعظمی معروف اردو شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی ہیںشبانہ اعظمی کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنھوں نے ’انکر،‘ ’منڈی،‘ ’نشانت،‘ ’پار،‘ ’ارتھ‘ جیسی معرف آرٹ فلموں میں اداکاری سے اپنی الگ جگہ بنائی تو وہیں ’پرورش‘ اور ’امر اکبر انتھون‘ جیسی کمرشل فلمیں بھی کیں۔ خصوصی بات چیت میں شبانہ نے اپنی زندگی اور کام سے وابستہ کئی پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی۔اس سوال پر کہ متوازی اور کمرشل فلموں میں سے کون سا تجربہ بہتر رہا؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں الگ الگ دنیائیں ہیں۔’ہمارے زمانے میں فلموں میں سکرپٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی تھی۔ کئی بار ایسا ہوتا تھا کہ میں اور راجیش کھنہ جب کوئی سین کر رہے ہوتے تھے تو پہلے صفحے کے بعد دوسرے کا کچھ اتہ پتہ نہیں ہوتا تھا۔‘شبانہ کے مطابق اس کی وجہ یہ ہوتی کہ ’قادر خان کسی تیسرے سٹوڈیو میں بیٹھ کر سین لکھ رہے ہوتے تھے۔ ظاہر ہے ایسے ماحول میں سین میں کسی طرح کی حقیقت اتار پانا مشکل تھا۔‘شبانہ اعظمی کو شہرت آرٹ فلموں سے ملی ۔انھوں نے کہا کہ اس کے برعکس ’شیام بینیگل کی اور متوازی سینیما کی دیگر فلموں میں گہرائی میں جا کر کام کرنے کا موقع ملتا تھا کیونکہ ان کا پوری سکرپٹ ہوتا تھا، حقیقت سے اس کا واسطہ تھا۔‘انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر متوازی سینیما نہ ہوتا تو انھیں کبھی خواتین کے موضوعات پر مبنی اچھی فلمیں نہ ملتیں: ’میرے دور میں بالی وڈ میں عورت یا تو دیوی کا روپ تھی یا پھر ولن لیکن آرٹ ہاو¿س فلموں نے عورت کے دل و دماغ کے کئی پہلوو¿ں کو اجاگر کیا۔‘فلم فقیرا میں انھوں نے ششی کپور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ۔شبانہ اعظمیٰ کا کہنا تھا کہ اداکاری اور فنونِ لطیفہ سے ان کا تعلق بچپن سے ہی جڑ گیا تھا۔’تب میں صرف چار ماہ کی تھی۔ ماں شوکت کیفی مجھے اپنی پیٹھ پر لاد کر پرتھوی تھیٹر ریہرسل میں لے جایا کرتی تھیں۔ ابا کیفی اعظمی مجھے مشاعروں میں بھی لے جایا کرتے تھے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اس ماحول میں رفتہ رفتہ تھیئٹر کی جانب دلچسپی بڑھی۔ بعد میں میں نے پونا فلم اینڈ ٹی وی انسٹا ٹوٹ جانا شروع کیا۔ وہاں ورلڈ سینیما دیکھنے کا موقع ملا۔ ان سب نے مجھ پر گہرے اثرات مرتب کیے۔‘انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ’نو سال کی عمر تک میں کمیونسٹ پارٹی کے ماحول میں رہی۔ وہاں ہر امریڈ کے پاس صرف 225 مربع فٹ کا ایک کمرہ ہوتا تھا۔ آٹھ خاندان ایک باتھ روم اور ٹائلٹ شیئر کرتے تھے۔‘نغمہ نگار اور سکرپٹ رائٹر جاوید اختر شبانہ کے جیون ساتھی ہیںشبانہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پہلی شناخت ایک عورت کے طور پر کروانا چاہتی ہیں اور سماجی کاموں اور اداکاری دونوں سے ان چیزوں کو فروغ دیتی ہوں جن پر وہ یقین رکھتی ہیں۔’سب سے پہلے میں ایک عورت ہوں۔ پھر ایک ہندوستانی ہوں، ماں ہوں، بیٹی ہوں، بیوی ہوں، اداکارہ ہوں، مسلم ہوں۔ سب ایک ساتھ۔ ایکٹنگ اور ایٹیوزم کو میں ایک دوسرے سے علیحدہ تصور نہیں کرتی۔‘ان کے مطابق ’میری پرورش ایسے ماحول میں ہوئی جہاں میں نے سماجی تبدیلی کے لیے فن کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا سیکھا۔‘لوگوں نے مجھے بے پناہ محبت اور عزت دی۔ لیکن ایک طبقہ ایسا بھی ہوگا جسے واقعی میرا کام پسند نہیں‘فلم ’فائر‘ میں ایک ہم جنس پرست عورت کے متنازع کردار پر بات کرتے ہوئے شبانہ نے کہا کہ ’ایسا نہیں ہے کہ میں جان بوجھ کر تنازع پیدا کرتی ہوں۔ لیکن مجھے سکھایا گیا ہے کہ جو درست ہے اس کے لیے آواز اٹھاو¿۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم جنس پرستوں کے بھی مساوی حقوق ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’اس کردار کو دیکھ کر بہت سے لوگ دنگ رہ گئے، کئی ناراض تھے، بعض تذبذب میں تھے لیکن کم از کم ایک بحث شروع ہوئی اور کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کا پہلا قدم یہی ہوتا ہے۔‘اس سوال پر کہ وہ خصوصاً سماجی مسائل کے حوالے سے تنقید کا ہدف کیوں رہی ہیں، شبانہ نے کہا کہ ’تنقید کو نہ نظر انداز کرتی ہوں نہ اس پر غصہ آتا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق، ایڈز، عورتوں سے متعلق کئی مسائل پر کام کیا۔ نیلسن منڈیلا والی تقریب بھی ہوئی جہاں بِن بات کے تنازع کھڑا کر دیا گیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’لوگوں نے مجھے بے پناہ محبت اور عزت دی۔ لیکن ایک طبقہ ایسا بھی ہوگا جسے واقعی میرا کام پسند نہیں۔ اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہر انسان کو اپنا خیال ظاہر کرنے کی آزادی ہے۔(بشکریہ ۔بی بی سی



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…