جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مریخ پر اہرام مصر جیسے مقبروں کی دریافت نے سائنسدانوں کو حیران کردیا

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک )سائنس دان ہمیشہ سے مریخ پر زندگی کی تلاش میں رہے ہیں اور انہیں کچھ نہ کچھ ایسے شواہد ملتے رہتے ہیں جسے دیکھ کر ان کی امید زندہ رہتی ہے لیکن اس بار ناسا کے خلائی روبوٹ نے مریخ سے کچھ ایسی تصاویر بھیجی ہیں جن میں مریخ پر اہرام مصرکی طرز کے تکون نما پہاڑ کو دیکھ کر سائنسدان خود بھی حیران ہیں۔
ناسا کے خلائی روبوٹ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر میں اہرام مصر طرز کے تکون نما پہاڑ واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں جس کی وضاحت کرتے ہوئے کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی شکل کا وجود میں آجانا اتفاقیہ لگتا ہے جو کہ ریت کے طوفانوں کے دوران خود بخود وجود میں آگئے لیکن دوسری جانب کچھ سائنس دانوں اور ماہرین کے مطابق اہرام مصر سے اس قدرملتی جلتی شکل والے ان تکون پہاڑوں کا نظر آنا اتفاقیہ نہیں بلکہ یہ کسی انتہائی ذہین مخلوق کے بنائے ہوئے لگتے ہیں جو ان کی تہذیب کی عکاسی کرتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق زمین پر اس طرح کے بنائے گئے اہرام مصر کا تصور مریخ کی تہذیب سے ہی لیا گیا ہو گا اور اگر یہ مان لیا جائے کہ ماضی میں مریخ پر زندگی کا وجود تھا تو وہاں کے باشندے بہت ہی منظم تھے کیونکہ اس طرح کے پہاڑ بنانا ان کی ذہانت کا ثبوت ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…