اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

خانہ کعبہ شریف میں جراثیم کش اسپرے اور تطہیر کا عمل مکمل

datetime 22  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈنسی کی جانب سے گذشتہ روز خانہ کعبہ کو جراثیم سے پاک کرنے، اللہ کے گھر کی سینیٹائزنگ اور اس کی تطہیر کی گئی۔ خانہ کعبہ کی تطہیر اور سینی ٹائزنگ کے لیے شاہ عبدالعزیز غلافہ کعنہ کمپلیکس کی طرف سے خصوصی تکنیکی ٹیم بلائی گئی تھی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس ٹیم نے نہایت مہارت اور احتیاط کے ساتھ سالانہ شیڈول کے مطابق خانہ کعبہ کی تطہیر کا عمل مکمل کیا۔ خانہ کعبہ کا غلاف تیار کرنے والے ادارے کی ٹیم کو حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے مقدس مقام کی تطہیر کے لیے جدید آلات اور تمام ضروری لوازمات فراہم کیے گئے تھے۔خیال رہے کہ خانہ کعبہ کی تطہیر کا عمل ایک ایسے وقت میں مکمل کیا گیا ہے جب ماہ صیام کا بابرکت مہینا عالم اسلام پر سایہ فگن ہونے کے ساتھ ساتھ اس وقت پوری مسلم دنیا کرونا جیسی ایک خطرناک وبا سیگذر رہی ہے۔امام کعبہ اور حرمین پریزنڈنسی کے ڈائریکٹر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہناتھا کہ خانہ کعبہ، مسجد حرام اور مسجد نبوی میں صفائی اور ستھرائی کا کام کرنے والوں ہرممکن سروسز فراہم کریں گے۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…