ہفتہ‬‮ ، 07 جون‬‮ 2025 

مفرور بھارتی ارب پتی بی آر شیٹی کا امارات واپسی کا دھماکہ خیز اعلان

datetime 19  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے ایک مفرور ارب پتی باوا گوٹھو رگھو رام شیٹی عرف بی آر شیٹی جن کے برطانیہ کی ایک عدالت میں فراڈ سے متعلق کیسز چل رہے ہیں نے کہا ہے کہ وہ فروری میں ذاتی مصروفیات کیلیے بھارت آئے تھے۔ کرونا کی وبا ختم ہونے کے بعد وہ متحدہ عرب امارات لوٹیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق بھارتی ارب پتی بی آر شیٹی این ایم سی نامی ایک ہیلتھ گروپ کے بانی ہیں اور ان پر

برطانیہ میں فراڈ اور فوج داری نوعیت کے مقدمات چل رہے ہیں۔بی آر شیٹی نے ابتایا کہ میں ذاتی وجوہات کی بنا پر 7 فروری کو منگلور آگیا تھا تاکہ کچھ وقت اپنے کینسر کا شکار بھائی کے ساتھ وقت گذار سکوں۔ تاہم میرے بھائی 82 سال کی عمر میں رواں ماہ انتقال کرگئے تھے۔ میرے بھائی بیمار تھے اور میں ان سے ملنے انڈیا واپس آیا تھا۔ کرونا کی وبا ختم ہوتے ہی واپس امارات آئوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف کرونا کی وجہ سے سفر نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے علاوہ مجھ پر کوئی دوسری سفری پابندی نہیں۔ میں اس وقت صرف اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارت میں ہوں جب کہ میرا بقیہ خاندان ابوظبی میں ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سامنے آنے والی بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بی آرشیٹی لندن میں قانونی چارہ جوئی سے فرار اختیار کرتے ہوئے بھارت پہنچ گئے تھے۔ ان رپورٹس پر شیٹی نے کہا تھا کہ میں نے اپنی ذات اور اپنی کمپنی کے حوالے سے عاید الزامات پر خاموشی اختیار کی تھی۔ میں نے کوئی جواب نہیں دیا کیونکہ میں خود بھی حقائق سے آگاہ نہیں اور مجھے کوئی پتا نہیں کہ کیا ہوا تھا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…