جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

کورونا وائرس کا پھیلاؤ اگر غلطی تھی تو غلطی، غلطی ہوتی ہے، لیکن چین جانتے بوجھتے ہوئے ذمے دار ہے تو پھر۔۔۔ٹرمپ نے خوفناک دھمکی دے ڈالی

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کا پھیلاؤ جان بوجھ کر کیا گیا ہے تو چین کو اس کے نتائج کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا۔وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ اگر غلطی تھی تو غلطی، غلطی ہوتی ہے۔

لیکن چین جانتے بوجھتے ہوئے ذمے دار ہے تو پھر یقینی طور پر اْس کے نتائج بھگتنے کے لیے اسے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 1917 کے بعد ایسی حالت کسی نے نہیں دیکھی، چین کی یہ غلطی تھی جو کنٹرول سے باہر ہو گئی یا جان بوجھ کر کیا گیا؟ دونوں باتوں میں بڑا فرق ہے۔ اس متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر چینی حکومت کو صاف اور جوابدہ ہونا چاہیے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ چین کویہ بتانا چاہئے کہ کیا ہوا تھا، ایساکیوں ہے کہ معلومات کو زیادہ وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں کیا گیا؟واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے وائرس کے پھیلاؤ کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ کورونا وائرس کہاں سے آیا اس پر چینی حکام نے خود غور کیا، بین الاقوامی سائنسدانوں کو لیبارٹری میں جانیکی اجازت نہیں دی۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی چین نے تردید کر دی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے امریکا کورونا کیسز اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد میں دنیا بھر میں سرفہرست ہے جہاں اب تک ساڑھے7 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 39 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…