روم۔۔۔۔اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے کہا ہے کہ اگر ان کی جماعت دوبارہ حکومت میں آئی تو ریٹائرڈ افراد کے لیے سینیما میں داخلہ مفت ہو گا۔اطالوی اخبار کے مطابق برلسکونی آنکھ کے آپریشن کے بعد ہسپتال میں ہیں جہاں سے انھوں نے عمر رسیدہ افراد کے لیے ایک خط میں مراعات کا اعلان کیا ہے۔سابق وزیر اعظم نے خط میں مزید کہا ہے کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے گی، پینشن میں اضافہ کیا جائے گا اور پینشنروں کی آنکھوں کا آپریشن اور مصنوعی دانت مفت لگائے جائیں گے۔
برلسکونی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ریٹائرڈ افراد کے لیے دوپہر کو سینیما اور ٹرین کا سفر مفت ہو گا۔
واضح رہے کہ 78 سالہ برلسکونی کو ٹیکس فراڈ میں سزا ملی ہے اور وہ کمیونٹی سروس کر رہے ہیں۔
برلسکونی نے خط میں لکھا ہے: ’ہم اپنے ریٹائرڈ دوستوں سے کہتے ہیں کہ وہ غلطی دوبارہ نہ کیجیے گا جو آپ نے پچھلے یورپی الیکشن میں کی تھی۔ آپ کو ووٹ دینا چاہیے۔ یہ بات آپ کی عمر کا ایک شخص سلویو برلسکونی آپ سے کہہ رہا ہے جو آپ سے پیار کرتا ہے۔‘برلسکونی کی جماعت کو مئی میں یورپی الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ تیسرے نمبر پر آئی تھی۔برلسکونی کے پاس ڈوڈو اور ڈوڈینا نامی دو پوڈل کتے ہیں۔ انھوں نے ریٹائرڈ افراد کے لیے ایک اور سہولت کا اعلان بھی کیا ہے: ’پالتو جانوروں کے لیے مہینے میں ایک بار جانوروں کے ڈاکٹر سے مفت علاج۔‘
مہینے میں ایک بار جانوروں کے ڈاکٹر سے مفت علاج کی پیشکش کس نے کی کلک کر کے جانئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں