پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کروناسے مزید8اموات ، 435 نئے کیسوں کی تصدیق لاک ڈاؤن کے خاتمے سے متعلق بڑا اعلان کردیا گیا

datetime 15  اپریل‬‮  2020 |

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی وزارت صحت نے گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید آٹھ ہلاکتوں اور 435 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ مملکت میں اب کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے اور کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 5369 ہوگئی ہے۔دارالحکومت الریاض میں کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کے بعد 114 نئے کیس سامنے آئے ۔

مکہ مکرمہ میں 111 ، الدمام میں 69 ،مدینہ منورہ میں 50 اور جدہ میں 46 نئے کیسوں کی تصدیق کی گئی ہے۔الہفوف میں 16 ، بریدہ میں 10 اور ظہران میں سات کیسوں سمیت مملکت کے دوسرے شہروں میں بھی ایک،ایک دو، دو افراد اس مہلک وَبا کا شکار ہوئے ۔وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے کہا کہ کرونا وائرس سے وفات پانے والے تمام آٹھ افراد مکین ہیں اور ان کے سوگوار خاندانوں اور پیاروں کو تعزیتی پیغامات بھیج دیے گئے ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ ابھی تک ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں کہ گرم موسم کرونا وائرس پر کیسے اثرانداز ہوگا۔انھوں نے عوام سے کہا کہ وہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا خاتمہ قبل از وقت ہوگا اور اس کے منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ وزارت صحت روزانہ کی بنیاد پر صورت حال کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کی بنا پر ہی وہ یہ فیصلہ کرے گی کہ کہاں کہاں پابندیوں کا خاتمہ ممکن ہے۔انھوں نے شہریوں اور مکینوں پر زوردیا کہ وہ اپنی بھلائی کی خاطر گھروں ہی میں مقیم رہیں اور کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے سماجی میل جول میں فاصلے کو برقرار رکھیں۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…