جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوگل عوام کی جاسوسی کرنے لگا

datetime 23  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی مصنوعات کو صارفین آنکھیں بند کر کے استعمال کرتے ہیں لیکن حال ہی میں اس کمپنی کے جاسوسی سافٹ وئیر کی خبروں نے صارفین کے اعتماد کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی پائریٹ پارٹی کے بانی رک فاکونج کا کہنا ہے کہ گوگل صارفین کی اجازت کے بغیر ان کے کمپیوٹروں پر آواز سننے والا سافٹ وئیر آڈیو لسنر ڈان لوڈ کر رہا تھا۔ رک کے مطابق گوگل کی طرف سے کروم کے صارفین کے کمپیوٹر پر ایک بلیک باکس کوڈ انسٹال کیا جا رہا تھا جو صارف کی مرضی اور اجازت کے بغیر مائیکروفون آن کر کے آوازیں ریکارڈ کرتا تھا۔ اس سافٹ وئیر کے بارے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ صارف کی آوازوں کا ریکارڈ گوگل کو بھیجتا تھا، جبکہ دوسری جانب گوگل کا کہنا ہے کہ سافٹ وئیر انسٹال تو ہوتا تھا لیکن ایکٹیویٹ نہیں ہوتا تھا۔
ٹیکنالوجی ماہر مائیکل گلبرٹ کا کہنا ہے کہ گوگل نے یہ خامی دور کر دی ہے، تا ہم انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد ان کا گوگل پر اعتبار متاثر ہوا ہے اور ان کے لئے اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ گوگل نے مسئلہ حل کر دیا ہے یا دوبارہ ایسا مسئلہ نہیں ہو گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…