لندن (نیوزڈیسک)سپین کے محققین ایک ایسی بلیوٹوتھ ایپلی کیشن بنانے میں مصروف ہیں جس کے ذریعے وہ روڈ پرموجودٹریفک کی معلومات اکٹھی کرکے اسے کنٹرول کرسکیں گے۔
محققین کی جانب سے نئی ٹیکنالوجی کی تیاری کابنیادی مقصد شہرمیں موجودٹریفک کی معلومات حاصل کرکے ٹریفک کوبہتراندازمیں کنٹرول کرناہے۔اس ایپلی کیشن کی تیاری کے بعد حکام کومسافرکی منزل پرپہنچنے کاوقت ،چوراہوںپررش کی صورتحال کے بارے میں اندازہ ہوجائے گااوروہ ٹریفک کوبہتراندازمیں کنٹرول کرسکیں گے۔بلیوٹوتھ ایپلی کیشن گاڑیوں میں موجود بلیوٹوتھ ڈیوائسز کوسرچ کرکے ان سے منسلک ہوجائے گی ۔اوراس سے ٹریفک جام کامسئلہ بھی حل ہوجائے گادنیابھرمیں اوسطاًٹریفک جام کی وجہ سے ایک ڈرائیورکے ایک سال میں تقریباً30گھنٹے ضائع ہوجاتے ہیں۔
محققین نے دعویٰ کیاہے کہ وقت کے ضیاع کی وجہ سے امریکی معیشت کوسالانہ 88ار ب یوروکاجبکہ میڈرڈکو839ملین یوروسالانہ نقصان ہو تاہے۔
اب بلیوٹوتھ سے ٹریفک کنٹرول ہوگی
23
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں