اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گرین لینڈ میں کرونا وائرس سے متاثرہ تمام 11 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں ۔گرین لینڈ کے نیشنل میڈیکل آفس کے مطابق 57 ہزار آبادی والے اس ملک میں 844 ٹیسٹوں میں 11 افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی تھی۔گرین لینڈ کے تمام کیسز دارالحکومت نوک میں سامنے آئے تھے جس کی آبادی 18 ہزار سے زائد ہے۔ای یو آبزرور کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 11 کیسز کی تشخیص
کے بعد گرین لینڈ میں سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا تھا۔گرین لینڈ کی جانب سے تمام سرحدوں کو بھی بند کردیا گیا اور سخت اقدامات کیے ہیں تاکہ دوبارہ یہ وائرس سر نہ اٹھاسکے۔اس مقصد کے لیے سرحدوں کو بند کردیا گیا ہے، ہوائی سفر، بحری جہاز یا کسی بھی ذریعے سے اب گرین لینڈ کا سفر نہیں کیا جاسکتا اور خصوصی اجازت کے بغیر کسی کو ملک سے باہر یا اندر آنے کی اجازت نہیں ہے۔