اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 40 سے 60 کروڑ افراد غربت میں چلے جائیں گے، عالمی ادارے کی انتہائی تشویشناک رپورٹ

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک( آن لائن )اقوام متحدہ (یو این) اور عالمی ادارے آکسفیم کی تازہ رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے دنیا بھر میں نصف ارب لوگ غربت میں جا سکتے ہیں۔آکسفیم اور اقوام متحدہ سمیت دیگر معاشی و فلاحی ادارے پہلے ہی کورونا کی وبا سے ترقی پذیر ممالک میں معاشی مسائل بڑھ جانے سے متعلق آگاہ کر چکے ہیں اور بتا چکے ہیں کہ وبا متوسط آمدنی والے ممالک کی معیشت کو کمزور کر سکتی ہے۔

متوسط اور کم آمدنی والے ممالک میں کورونا کی وجہ سے غربت بڑھنے کے امکانات ظاہر کیے جانے کے بعد دنیا کے 100 معاشی و فلاحی اداروں نے دنیا کے امیر ممالک سے مطالبہ بھی کیا تھا کہ وہ غریب ممالک کو مالی مدد فراہم کریں۔آکسفیم نے بھی گزشتہ ماہ 30 مارچ کو دنیا کے امیر ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ غریب اور متوسط ممالک کو وبا کی وجہ سے غربت میں چلے جانے سے بچانے کے لیے کردار ادا کرتے ہوئے ان کے لیے 160 ارب کی امداد کا اعلان کریں۔اور اب آکسفیم سمیت اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عین ممکن ہے کہ وبا کی وجہ سے دنیا کے غریب افراد میں نصف ارب لوگوں کا اضافہ ہو۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حال ہی میں کی گئی ایک اسٹڈی سے عندیہ ملتا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 40 سے 60 کروڑ افراد غربت میں چلے جائیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر ایسا ہوتا ہے کہ تو یہ اقوام متحدہ کے غربت کے خاتمے کے 2030 کے وژن میں بھی رکاوٹ ہوگی اور اس سے اہداف کو حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ کے لیے مذکورہ رپورٹ کنگز کالج لندن اور آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت پر ہونیو الے اثرات کا جائزہ لیا، جس سے عندیہ ملا کہ وبا کے پھیلا سے تقریبا نصف ارب لوگ غربت میں چلے جائیں گے۔ عالمی فلاحی و مالیاتی ادارے آکسفیم نے بھی بتایا کہ کورونا کی وبا سے دنیا بھر میں تقریبا نصف ارب لوگ غربت میں جا سکتیہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں غریب لوگوں میں اضافے کے بعد دنیا کے 7 ارب 80 کروڑ انسانوں میں سے نصف لوگ غربت کی زندگی گزار رہے ہوں گے جو کہ پہلے ہی پینے کے صاف پانی کی قلت سمیت غذائی بحران و بیماریوں کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غربت میں چلے جانے والے نصف ارب لوگوں میں سے ایک تہائی افراد کا تعلق سب سہارا افریقہ اور جنوبی ایشیائی خطے سے ہوگا۔رپورٹ کے مطابق کورونا کی وبا سے غربت میں چلے جانے والے 40 فیصد افراد کا تعلق مشرقی ایشیائی اور بحرالکاحل کے خطے سے ہوگا۔عالمی اداروں کی یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ آئندہ ہفتے عالمی بینک، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)اور دنیا کے 20 بڑے معاشی و امیر ممالک کے وزرائے خزانہ کا اہم اجلاس ہونا ہے۔عالمی اداروں نے ایک بار پھر دنیا کے امیر ممالک و مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک کی مالی مدد کے لیے منصوبہ بندی بنائیں تاکہ لوگوں کو غربت میں جانے سے روکا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…