جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

کرونا وائرس، ماں سے ملنے کے لئے تڑپتی بچی نے سب کو رُلا دیا،بیٹی کو گلے نہ لگا پانے کی مجبور والدہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی

datetime 9  اپریل‬‮  2020 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کی ایک نرس کی جانب سے بیٹی کو چاہتے ہوئے بھی گلے نہ لگا پانے کی ویڈیو نے سب کو رلادیا۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر سعودی عرب ایک ڈاکٹر کی ویڈیو نے بھی دنیا بھر کے حساس لوگوں کو رلا دیا تھا۔سعودی عرب کے ڈاکٹر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ہسپتال کی ڈیوٹی کے بعد گھر آنے والے والد سے گلے ملنے کے لیے بیٹا بے تابی سے والد کے پاس دوڑتا چلا جاتا ہے مگر والد انہیں حفاظتی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر گلے نہیں لگا پاتے۔

چاپتے ہوئے بھی بیٹے کو گلے نہ لگاپانے کے بعد سعودی ڈاکٹر گھر کے دروازے پر ہی اشکبار ہوگئے تھے اور ان کی ویڈیو نے دنیا بھر کے حساس لوگوں کو رلادیا تھا اسی طرح اب بھارت سے آئی ایک ویڈیو نے بھی لوگوں کو رلادیا۔بھارتی ریاست کرناٹکا سے سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک تین سالہ بچی کو اپنی والدہ سے ملنے کے لیے تڑپتے اور روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، والدہ کو بھی بیٹی کو گلے نہ لگا پانے پر جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین سالہ بچی اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر ایک ہسپتال کے باہر موجود ہیں اور وہ اپنی والدہ کو بلاکر گھر چلنے کے لیے روتی دکھائی دیتی ہیں۔بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق مذکورہ ویڈیو کرناٹکا کے ضلع بیلگام کی ہے، جہاں کی خاتون نرس سگندھا کاریکپا کی سرکاری ہسپتال میں قرنطینہ سینٹر میں ڈیوٹی لگی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق خاتون نرس گزشتہ 11 روز سے مذکورہ ہسپتال کے قرنطینہ سینٹر میں ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں اور وہ گھر نہیں جا سکتیں جبکہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر انہوں نے اپنی بچی اور شوہر کو بھی ہاتھ لگانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب بیٹی نے 11 روز تک والدہ کو گھر میں موجود نہیں پایا اور ماں سے ملنے کی ضد کی تو والد انہیں موٹر سائیکل پر ہسپتال لے آئے اور اہلیہ کو باہر بلایا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نرس کے ہسپتال کے گیٹ کے باہر آتے ہی بچی والدہ سے ملنے کے لیے زار و قطار رونے لگتی ہیں اور انہیں اپنے پاس بلاتی ہیں جبکہ والدہ بھی اپنی کمسن بچی کو روتا دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو جاتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بچی کے رونے اور والدہ کے آبدیدہ ہونے پر بچی کے والدہ بھی جذباتی ہوجاتے ہیں جب کہ وہاں موجود افراد بھی جذباتی ہوجاتے ہیں۔چاہنے کے باوجود اپنی ہی بیٹی کو گلے نہ لگا پانے کی مجبور والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد وائرل ہوگئی اور کئی افراد نے خاتون نرس کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…