لندن(این این آئی)کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں نصف بلین افراد کو غربت کی طرف دھکیل سکتی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی گروپ آکسفیم کی جاری کردہ رپورٹ میں موجودہ عالمی وبا کے اقتصادی نتائج کا جائزہ لیا گیا ۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ مردوں کی نسبت عورتوں کے لیے یہ صورتحال زیادہ خطرناک ہے۔ وبا کے بعد ترقی پذیر ملکوں کی مالی امداد کے لیے ڈھائی کھرب ڈالر درکار ہیں۔ آکسفیم نے خبردار کیا کہ موجودہ بحران سن 2008 کے مالیاتی بحران سے زیادہ سنگین ہے۔