جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس کیخلاف کونسی ویکسین گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے ؟ امریکی ماہرین کے ہاتھ نسخہ لگ گیا ، کلینکل ٹرائلز شروع ہو گیا

datetime 6  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میں ہونیوالی نئی تحقیق میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے جن ممالک میں بچپن سے ٹی بی یا تپ دق سے بچائو کیلئے ویکسین دی گئی ان ملکوں میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح کم ہے ۔ امریکی ماہرین کے مطابق بچپن میں جن افراد کو ٹی بی ویکسین بَسیلس کالمیٹ گیورین (بی سی جی) کورونا وائرس (کووِڈ 19) سے بچانے اہم مددگا ر ثابت ہو رہی ہے ۔

نیو یارک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بائیومیڈیکل سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر گونزالو اوٹازو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح ان ممالک میں زیادہ ہے جہاں یہ ویکسین اب استعمال میں نہیں آتی ۔ ان ممالک میں اٹلی ، امریکا سمیت نیدر لینڈ شامل ہیں ۔ اس کے مقابلے میں جن ممالک میں ٹی بی کی ویکسین کا استعمال آج بھی ہو رہا وہاں اموات کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ ماہرین نے مزید کہا ہے کہ ایسے ممالک جہاں ٹی بی کی ویکسین کا استعمال دیر سے ہوا وہاں شرح اموات زیادہ ہےاوریہ ویکسین ایسے بزرگ افراد کو تحفظ فراہم کررہی ہے جن کو بچپن میں یہ ویکسین استعمال کرائی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ بَسیلس کالمیٹ گیورین نامی ویکسین نومولود اور کم عمر بچوں کو ٹی بی سے بچاؤ کے لیےآج بھی دی جاتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے ٹی بی کی ویکسین کورونا کے علاج کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے اور بعض ممالک میں بی سی جی ویکسین کے کلینکل ٹرائلز شروع کرنے کا اعلان بھی ہوچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…