ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

بچپن میں جن افراد کو یہ ویکسین لگی ہے انہیں کرونا وائرس ہونے کے خطرات بالکل کم ہیں ، امریکی ماہرین کے نئی تحقیق میں اہم انکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میں ہونیوالی نئی تحقیق میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے جن ممالک میں بچپن سے ٹی بی یا تپ دق سے بچائو کیلئے ویکسین دی گئی ان ملکوں میں کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح کم ہے ۔ امریکی ماہرین کے مطابق بچپن میں جن افراد کو ٹی بی ویکسین بَسیلس کالمیٹ گیورین (بی سی جی) کورونا وائرس (کووِڈ 19) سے بچانے اہم مددگا ر ثابت ہو رہی ہے۔

نیو یارک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بائیومیڈیکل سائنس کے اسسٹنٹ پروفیسر گونزالو اوٹازو نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح ان ممالک میں زیادہ ہے جہاں یہ ویکسین اب استعمال میں نہیں آتی ۔ ان ممالک میں اٹلی ، امریکا سمیت نیدر لینڈ شامل ہیں ۔ اس کے مقابلے میں جن ممالک میں ٹی بی کی ویکسین کا استعمال آج بھی ہو رہا وہاں اموات کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ ماہرین نے مزید کہا ہے کہ ایسے ممالک جہاں ٹی بی کی ویکسین کا استعمال دیر سے ہوا وہاں شرح اموات زیادہ ہےاوریہ ویکسین ایسے بزرگ افراد کو تحفظ فراہم کررہی ہے جن کو بچپن میں یہ ویکسین استعمال کرائی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ بَسیلس کالمیٹ گیورین نامی ویکسین نومولود اور کم عمر بچوں کو ٹی بی سے بچاؤ کے لیےآج بھی دی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…