اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاءالرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ڈاکٹر عطاءالرحمٰن نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں کی جاننے والی کورونا وائرس پر تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس میں پائےجانے والےکروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔
ڈاکٹرعطاءالرحمٰن نے کہا کہ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق جمیل الرحمٰن سینٹرفارجینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ یہ سینٹرکراچی یونیورسٹی کےانٹرنیشل سینٹر فارکیمیکل اینڈبیالوجیکل سینٹر کاحصہ ہے۔واضح رہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید 4 اموات کے بعد مرنے والوں کی ابھی تک مجموعی تعداد 18ہوگئی ہے، جبکہ 24 گھنٹے میں مزید 99 کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1625 ہوگئی ہے۔کنٹرول سینٹر کے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے۔