اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان گزشتہ روز ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ ان کی ملاقات کے حوالے سے معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کہا کہ امریکی صدر نے چینی صدر سے درخواست کی ہے کہ ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے، امریکی صدر نے کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف آپ لوگوں نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ تجربات ہمارے ساتھ بھی شیئر کریں۔ ہمیں آلات بھی تیار کرکے دیں۔ گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ
نے کرونا وائرس کو چینی وائرس کا نام بھی دیا تھا، یہ کہنے کا ان کا مقصد یہ تھا کہ چین سے یہ وائرس آیا ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ امریکی صدر نے چینی صدر کو یقین دلایا ہے کہ آئندہ یہ نام استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اس پر چینی صدر نے کہا کہ ہم آپ کی مدد کریں گے۔ اسی پر معروف صابر شاکر نے اپنے تجزیے میں کہا کہ چین آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن اٹھا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے چینی صدر سے کہا کہ ہمیں اس مصیبت سے نکالیں۔