جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کرونا کی تشخیص کیلئے کتوں کو تربیت دینے کا فیصلہ

datetime 28  مارچ‬‮  2020 |

لندن(این این آئی)برٹش میڈیکل ڈکشن ڈاگز فاؤنڈیشن نے شمال مشرقی انگلینڈ میں لندن اسکول آف ہائگین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈورام یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے ساتھ تعاون کے تحت کتوں کے ذریعے کرونا کی وباء کا پتا چلانے اس بیماری کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے کتوں کو تربیت دینے کیپروگرام پرکام شرو کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تحقیق پچھلی تحقیق کے بعد سامنے آئی

جس میں بْو کے احساس کے ذریعے کتوں کو ملیریا کا پتہ لگانے کی تربیت دی گئی تھی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ہر بیماری میں ایک مختلف بوہوتی ہے اور جس سے اس کا شکار ہونے والے شخص کی شناخت ہوجاتی ہے۔ان تینوں اداروں نے کہا کہ وہ کرونا کی نشاندہی کے لیے کتوں کو چھ ہفتوں تک تربیت دیں گے۔ اگر یہ طریقہ کامیاب رہتا ہے تواس سے کرونا کے مریض کا کسی میڈیکل ٹیسٹ کے لمبے چوڑے تردد کے بجائے محض کتے کے سونگنے سے اس کی بیماری کی تصدیق ہوجائے گی۔میڈیکل ڈائیٹیشن ڈاگ فاؤنڈیشن پہلے بھی کتوں کو کینسر ، پارکنسن اور بیکٹیریل انفیکشن جیسی بیماریوں کا پتہ لگانے کے لیے تربیت دے چکی ہے۔یہ جانور جلد کے درجہ حرارت میں معمولی تبدیلیوں کا بھی پتہ لگاسکتے ہیں، جس سے یہ معلوم کرنے میں مدد ملتی ہے کہ انہیں بخار ہے یا نہیں۔میڈیکل ڈیٹیکشن کتوں کے چیف ایگزیکٹو کلیئر گیسٹ نے کہا کہ اصولی طور پر ہمیں یقین ہے کہ کتے کوویڈ 19 کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم ایک محفوظ طریقے کی تلاش کر رہے ہیں جس میں ہم مریضوں سے وائرس کی بو پکڑ کر اسے کتوں کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔اس کا مقصد کتوں کو لوگوں کی جانچ پڑتال کرنے کے قابل بنانا ہے۔ علامات اور ٹیسٹ کے بغیر ہی کتے مریض کا پتا چلا سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…