جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اداکارسنی دیول کےخلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کی درخواست دائر

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیو زڈیسک)سنی دیول ”محلہ آسی“ کی کہانی ہندی ادیب کاشی ناتھ سنگھ کے ناول ”کاشی کا آسی“ سے ماخوذ ہے فوٹو فائل لکھو بھارتی شہر ونارسی میں بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے خلاف ان کی آئندہ فلم ”محلہ آسی“ میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہرونارسی کے بہلوپور پولیس اسٹیشن میں مقامی سماجی تنظیم سروجن جاگرتی سنستھا کی جانب سے کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنی دیول کی آئندہ نئی فلم ”محلہ آسی “ میں ناصرف اخلاقی اقدار کو پامال کیا گیا ہے بلکہ اس میں ہندوو¿ں کے مقدس شہر ونارسی کو غربت سے منسلک کیا گیا ہے جو کہ کروڑوں ہندوو¿ں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اس لئے سنی دیول اور اس فلم کے ہدایت کار چندرا پرکاش دویدی کے کلاف مقدمہ درج کیا جائے اور اس فلم کو کسی صورت ریلیز نہیں ہونے دیا جائے۔واضح رہے کہ ”محلہ آسی“ کی کہانی معروف ہندی ادیب کاشی ناتھ سنگھ کے ناول ”کاشی کا آسی “ سے ماخوذ ہے اور اس میں سنی دیول سنسکرت کے استاد اور قدامت پسند ہندو پنڈت کا کردار ادا کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…