اسلام آباد(نیوزڈیسک)کاریں بنانے والی دنیاکی معروف کمپنیاں مستقبل میں کاروں میں ایسی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں جوڈرائیورکے ذہن کوپڑھیں گی ،ڈرائیورکی صحت اوراسکی حرکات وسکنات کے مطابق چلیں گی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کاریں بنانے والی دنیاکی معروف کمپنی زگوارلینڈروور کاروں میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے منصوبے پرکام کررہی ہے
کمپنی ایسی کاریں بنانے کی خواہاں ہے جویہ بتائیں کہ ڈرائیورگاڑی دھیان سے چلارہاہے کہ نہیں،کمپنی ایک اورپراجیکٹ پرکام کررہی ہے جسے ”ہیپٹک سرعت پیڈل “کانام دیاگیاہے،یہ ٹیکنالوجی نبض اورتھرتھراہٹ کے ذریعے ڈرائیورکو اگروہ دھیان سےگاڑی نہیں چلارہا،تیزرفتارسے چلارہاہے یااگلی گاڑی سے ٹکرلگنے کاخدشہ ہے تو گاڑی اسے الرٹ کرے ۔گاڑیوں میں ایسانظام بھی نصب کیاجائیگاجوڈرائیورکے ہاتھ لگانے سے پہلے ہی بتادیگاکہ ڈرائیورکس بٹن کودباناچاہتاہے اس مقصد کے لیے گاڑی میں جدید کیمرے نصب کیے جائینگے جوڈرائیورکی حرکات پرنظررکھیںگے
مستقبل کی حیرت انگیز کاریں
22
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں