اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے وائرس سے متاثرہ ممالک کے کم آمدن والے افراد کو مفت انٹرنیٹ کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمپنیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان ممالک کی غریب عوام کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کریں گے تاکہ وہ آسانی سے گھر میں کام کر سکیں
اور انٹرنیٹ کے ذریعے وہ اپنے عزیزوں اور پیاروں سے رابطے میں رہیں۔ اس پر پاکستانیوں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، واضح رہے کہ بین الاقوامی کمپنیوں کے اس فیصلے کے باوجود پاکستانی کمپنیوں نے ابھی تک اپنے صارفین کے لئے ایسی کسی سہولت کی فراہمی کا اعلان نہیں کیا ہے، جس پر صارفین نے سوشل میڈیا پر ٹیلی کام کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور ٹیلی کام کمپنیاں مل کر پاکستانیوں کو سہولیات دیں۔ پاکستانی صارفین کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر انہوں نے انٹرنیٹ کی فری سہولت کا آغاز نہ کیاتو وہ کل سے ایک نئی مہم کا آغاز کر دیں گے۔ کچھ لوگوں نے تو یہ بھی شکایت کی ہے کہ اس مشکل صورتحال میں ٹیلی کام کمپنیوں نے اپنے ریٹ بڑھا دیے ہیں تاکہ ان کا کاروبار مزید بڑھ سکے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں بھی ایک بڑی تعداد گھروں میں بیٹھ کر کام کر رہی ہے۔
Today we are giving the telecom companies a chance to decide whether to give relief to the nation. If no response is given for 24 hours, then from tomorrow, a great campaign will be launched to embarrass these companies.
Everyone has to rub.#ShameOnTelecomSector pic.twitter.com/GQE7goCGwg— Hussain Khan_? (@HussainalikhanP) March 26, 2020