وارسا(نیوزڈیسک )پولینڈ کی سرکاری ایئر لائن کے کمپیوٹر سسٹم پر ہیکرز کے حملے کے بعد کچھ پروازوں کو گرانڈ کردیا گیا ہے۔
اتوار کو دارالحکومت وارسا کے اکیسی ایئرپورٹ کے کمپیوٹرز پر ہیکروں نے حملہ کیا تھا۔
اس حملے کے باعث دس پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 12 تاخیر کا شکار ہوئیں جس سے 14 سو سے زائد مسافر متاثر ہوئے۔
تاہم اتوار کی شام تک سروسز بحال ہونا شروع ہو گئی تھیں۔ایئرپورٹ حکام کی جانب سے ہیکنگ کے حملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔
ہیکنگ حملے سے ڈسیلڈورف، ہیمبرگ، کوپن ہیگن اور پولینڈ کے شہروں کو جانے والی پروازیں متاثر ہوئی تھیں تاہم سرکاری ایئرلائن ایل او ٹی کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایئرپورٹ یا فضا میں پرواز کرتے ہوئے جہاز متاثر نہیں ہوئے۔
ایل او ٹی کے ترجمان کا کہنا تھا؛ ہم جدید کمپیوٹر سسٹم استعمال کر رہے ہیں، اس سے انڈسٹری میں دوسروں کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
ہیکنگ حملے میں ملوث افراد کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا۔
وارسا ایئرپورٹ کے کمپیوٹرسسٹم پر ہیکروں کا حملہ
22
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں