سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں کامیاب لوگ مختلف شعبوں میں اپنے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہیں لیکن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسی صفت ہوتی ہے جوتمام کامیاب افراد میں ضرور پائی جاتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انسان پیسے ،بزنس پلان،رہنما اور کسی آئیڈیا کے بغیر بھی کامیاب ہوسکتا ہے لیکن شرط صرف یہ ہے کہ اسے حد سے زیادہ پر امید رہنا ہوگا۔انسان کے پاس اگر پیسہ نہ ہو لیکن امید زندہ ہوتو وہ کبھی بھی زندگی میں کامیابی سمیٹ سکتا ہے لیکن اگر ڈھیروں پیسہ ہو،بزنس پلان بھی ہو لین امید نہ ہے تو بھر کامیابی معدوم ہوجاتی ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ناامیدی اپنے ساتھ بہت سے منفی خیالات لاتی ہے جس کی وجہ سے ٹھیک کام نہیں ہوپاتا۔دنیا بھر کے کامیاب لوگوں نے ہمیشہ بہت زیادہ پر امید رہے۔اپنی اس امیدکی وجہ سے ان میں سوچنے کی مثبت صلاحیت موجود رہتی ہے اور وہ کامیاب ہوجاتے ہیں۔دنیا بھر کے کامیاب سپورٹس مین ہمیشہ پرامید رہے اور انہوں نے اپنے اس اعتماد کی بدولت کامیابیاں سمیٹیں۔اگر آپ کو بھی کامیاب رہنا ہے تو ہمیشہ پرامید رہیں اور مایوسی کو اپنے سے دور رکھیں کہ مایوس ذہن منفی خیالات سے بھر جاتا ہے اور کامیابی کے امکانات معدوم ہوجاتے ہیں۔
وہ ایک صفت جوسائنس دانوں کے مطابق زندگی میں کامیاب تمام افراد میں پائی جاتی ہے
22
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں