اسلام آباد(نیوزڈیسک ) شادی اور دیگر اہم تقریبات میں انہیں فلمانے کا خاص انتظام کیاجاتا ہے کیونکہ ہرایک کی خواہش ہوتی ہے کہ زندگی کے خوشگوار اور یادگار لمحات کو کیمرے میں قید کرے جس کے لیے اب ایک کمپنی کی جانب سے مہنگی مووی کا ایک آسان اور کم خرچ حل پیش کیا ہے جس کے تحت اپنے سرپر کیمرہ نصب کرکے تقریبات کی از خود ویڈیو ریکارڈنگ کی جاسکتی ہے۔
کمپنی نے تجرباتی طور پر شادی اور دیگر تقریبات کے لیے دلہنوں کے سر پر ایک چھوٹا کیمرہ نصب کرکے ان کی شادی کے تمام لمحات اسی طرح ریکارڈ کئے جس طرح سے وہ دلہنوں کو دکھائی دے رہے تھے۔ ماہرین اسے مستقبل کی شادی کی مووی کا متبادل قرار دے رہے ہیں جس میں لائٹ کیم استعمال کیا گیا ہے جب کہ اس کیمرے کو نصب کرنے کے لیے برطانوی کمپنی کی جانب سے ہیئر بینڈ اور خصوصی تاج نما ٹوپی تیار کی گئی ہے جس پر کیمرہ آسانی سے نصب کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کا کہنا ہےکہ یہ ایجاد لوگوں کو شادی سمیت دیگر یادگار لمحات ہر زاویے اور پہلو سے ریکارڈ کرنے میں مدد دے گی جب کہ کیمرہ ہلکا اور چھوٹا ہونے کی وجہ سے کسی کے اوپر بھی بدنما دکھائی نہیں دے گا۔کمپنی کےمطابق کیمرے کے 2 ورڑن متعارف کرائے گئے ہیں جن میں X1000V اور دوسرا FDR-X1000V ہے اس میں نصب زیئس ٹیسر لینس 170 درجے تک پینوراما منظر دکھاتا ہے، اس میں اسٹیریو مائیک اور شور ختم کرنے والا نظام بھی موجود ہے جب کہ اندھیرے میں بہترین پکسل پر ویڈیو ریکارڈنگ کا خاص نظام شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ اپنے مکمل فیچر کے ساتھ یہ کیمرہ 2 گھنٹے تک کی ریکارڈنگ کرسکتا ہے۔
مہنگی مووی کا ایک آسان اور کم خرچ حل پیش ,دولہا دولہن اپنی شادی کی موی خود بنائیں
21
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں