پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستان سمیت کئی ممالک کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کردیا

datetime 12  مارچ‬‮  2020 |

ریاض( آن لائن )سعودی عرب نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان سمیت کئی ممالک کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 45 ہوگئی ہے جس کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔

سعودی حکومت نے وائرس کی روک تھام کے لیے نئے اقدامات اٹھائے ہیں جن کے تحت شہریوں کے سفر پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ کئی ممالک کے ساتھ فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔سعودی حکومت نے یورپی یونین، سوئٹزرلینڈ، بھارت، پاکستان، سری لنکا، فلپائن، سوڈان، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، ایریٹیریا، کینیا، جبوتی اور صومالیہ کے ساتھ فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے تاہم کمرشل اور کارگو ٹریفک کی اجازت برقرار ہے۔سعودی حکومت نے ان ممالک سے آنے والے شہریوں کا بھی اپنے ملک میں داخلہ بند کردیا ہے جب کہ اس فیصلے کا اطلاق ملک میں موجود فلپائنی اور بھارتی ہیلتھ ورکرز پر نہیں ہوگا اور ان کو ملک سے انخلا کی بھی اجازت ہوگی۔وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی عرب نے اردن کے ساتھ ملنے والے زمینی راستوں سے تمام پسنجر ٹریفک کو بھی معطل کردیا ہے۔اس کے علاوہ سعودی عرب میں شپنگ اور تجارتی آمدورفت پر بھی ضرورت احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سے عمرہ زائرین کے بھی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…