اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرعام سزائے موت درست قرار،سرعام پھانسی کیلئے تعزیرات پاکستان میں ترمیم کی ضرورت بھی نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، کونسل نے سرعام سزائے موت کو درست قراردیدیا،اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاہے کہ سرعام پھانسی کیلئے تعزیرات پاکستان میں ترمیم کی ضرورت نہیں۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ جیل قواعدمیں سرعام سزا دینے کی گنجائش پہلے ہی موجود ہے ،سرعام سزا کانفاذجرم کی نوعیت سے مشروط ہوگا،اسلامی نظریاتی کونسل نے سنگین جرائم کیلئے سریع الانصاف عدالتوں اوربچوں پر تشدد کے انسداد کیلئے الگ تھانے یا خصوصی سیل قائم کرنے کی سفارش بھی کردی۔