لندن(نیوزڈیسک)نوبل امن انعام یافتہ پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر مبنی نئی ڈاکیومنٹری فلم “ہی نیمڈ می ملالہ”کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔نوبل کا امن انعام یافتہ پاکستانی بیٹی ملالہ یوسفزئی کی زندگی کی عکاسی کرتی نئی ڈاکیومنٹری فلم “ہی نیمڈ می ملالہ”کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ہدایتکارڈیوس گوگنہیم کی اس سنسنی خیز دستاویزی فلم کی کہانی سچے واقعات پر مبنی ہے جس میں ملالہ کی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ا?واز بلند کرنے پر جان لیوا حملے اور اسکے نتیجے میں ملالہ کی پختہ خیالی اور تعلیم کوعام کرنے کے جنون میں اضافے کو بڑے پردے پر شاندار انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس ڈاکیومنٹری فلم میں اقوامِ متحدہ میں ملالہ کی یادگار تقریر سے لے کر ماضی کی کئی یادوں کی بھی عکاسی کی گئی ہے جبکہ ملالہ کے والدین اور بھائی بھی اپنے تجربات کے بارے میں تفصیلات بتاتے نظر آئینگے۔خواتین کے حقوق اور تعلیم کیلئے سرگرم نوبل امن یافتہ ملالہ کی زندگی کے نشیب و فراز کے گرد گھومتی یہ سنسنی خیز فلم فاکس پکچرز کے تحت رواں سال 2اکتوبر کو مختلف زبانوں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں