جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

قاسم سلیمانی کے جانشین کی شام میں آمد کا انکشاف جنرل قاآنی کو کس محاذ پر دیکھا گیا؟ایرانی میڈیا سب کچھ سامنے لے آیا

datetime 8  مارچ‬‮  2020 |

تہران (این این آئی)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم القدس ملیشیا کے نئے سربراہ اور مقتول قاسم سلیمانی کے جانشین اسماعیل قاآنی کو حالیہ ایام میں شام میں دیکھا گیا ہے۔ ان کے شام کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا اور ایرانی اور شامی اپوزیشن کی ترجمان آن لائن ویب سائٹس پر شائع کی گئی ہیں۔

ایران کی نیوزایجنسی کے مطابق جنرل قاآنی کو شام میں جنگ کے محاذ پر دیکھا گیا تاہم جگہ اور تاریخ کا تعین نہیں کیا جاسکا۔ایرانی اپوزیشن کا کہنا تھا کہ جنرل قاآنی مغربی حلب میں ایرانی ملیشیائوں کے ساتھ دیکھے گئے ہیں۔ حالیہ ایام میں حلب میں نبل اور الزھراء قصبوں میں لبنانی حزب اللہ کے جنگجوئوں کی سرگرمیوں میں القدس ملیشیا کے سربراہ کو بھی وہاں پردیکھا گیا ہے۔ایرانی رجیم کے ترجمان ویب سائٹس پر اسماعیل قاآنی کے ساتھ دیکھے جانے والے دوسرے لیڈر کی شناخت محمد علی بوزادروری ہیں۔ وہ ایران کی اسلامی مشاورتی ایسوسی ایشن کے سابق رکن ہیں۔ ان دونوں کو جنوب مغربی حلب میں ‘خان طومان’ کے مقام پر دیکھا گیا۔ایک اخباری ذریعے نے محمد علی بوزادوری کے حوالے سے بتایاکہ ان کی یہ تصاویر تین فروری کو لی گئی تھیں۔اس تصویر میں اسماعیل قاآنی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر کے ساتھ بریگیڈیئر لکھاگیا ہے۔ اگر ن کی تاریخ اور جگہ درست ہے تو یہ قاسم سلیمانی کی شام میں آمد کی پہلی سامنے آنے والی تصویر ہے۔خیال رہے کہ رواں سال جنوری کے اوائل میں امریکا نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد میں ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا تھا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے بریگیڈیئر اسماعیل قاآنی کو ان کی جگہ فیلق القدس کا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…